کراچی: ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 2 روپے 76 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر آج بھی 2 روپے 76 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے 18 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت 229 روپے 50 پیسے تک چلا گیا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/XPxvJI8TpO pic.twitter.com/gVkb2yt1ZN
— SBP (@StateBank_Pak) September 9, 2022
گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور ڈالر 225 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ دو روز قبل بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ رہا تھا۔
واضح رہے کہ 16 اگست سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک ڈالر کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔