کسی شخص کو نااہل کرکے اور جیل بھیج کر سیاست ختم نہیں کرسکتے، شیخ رشید

Sheikh Rasheed

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی شخص کو نااہل کرکے جیل بھیج کر سیاست ختم نہیں کرسکتے۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سیشن کورٹ اسلام آباد پہنچ گئے۔

میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں بھی 7،7 سال جیل بھیجا گیا ،ہماری سیاست آج بھی قائم ہے،یہ ہمیں جیل بھیجیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،جیل ہمارا سسرال ،ہتھکڑی ہمارا زیور اور موت ہماری محبوبہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو معلوم ہی نہیں کہ سیلاب کا پانی کہاں تک جاچکا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں