الیکشن کمیشن نے13 حلقوں کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 13 حلقوں کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔

عمران خان کو این اے 108 فیصل آباد سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات حالیہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 10 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں انتخابات شیڈول تھے۔

طے شدہ شیڈول کے تحت 3 حلقوں میں 11 ستمبر کو ، 9 حلقوں میں 25 ستمبر کو الیکشن کا انعقاد ہونا تھا جب کہ ایک حلقے میں ضمنی انتخاب 2 اکتوبر کو منعقد ہونا تھا۔

آپ نے سر پھرے بندے کو نوٹس بھیجا؟ پی اے سی : 9حلقوں سے ایک فرد کا الیکشن لڑنا زیادتی ہے مگر قانون خاموش ہے، الیکشن کمیشن

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جو ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں ان میں 11 ستمبر کو این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ اور پی پی 239 بہاولنگر شامل ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت 25 ستمبر کو این اے 22 ملتان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے237 ملیر، این اے 239 کورنگی اور این اے 246 کراچی جنوبی میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

وزیر داخلہ کا حکومت چھوڑ کر الیکشن میں جانے کا مشورہ

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2 اکتوبر کو پی پی 209 خانیوال میں ہونے والے ضمنی انتخابات بھی ملتوی کردیے ہیں۔


متعلقہ خبریں