وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بل دیکھ کر وزیراعظم سے عرض کی ہے کہ لوگ مہنگائی سے خفا ہیں، ان کا حشر ہو چکا ہے، میرا مشورہ ہے کہ حکومت چھوڑ کر الیکشن کی طرف جائیں۔
ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن میں نواز شریف کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی تھی جس میں اس بات کا فیصلہ ہوا تھا کہ ہمیں حکومت کو جاری نہیں رکھنا چاہئے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج ہمیں ایسی صورتحال درپیش ہیں جہاں مہنگائی بڑھ رہی ہے،ہم اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ ہمیں راستہ نکالنا چاہئے اور عوام کے پاس جانا چاہئے، بعد میں پی ڈی ایم کی سربراہی میٹنگ بھی ہوئی تھی،نواز شریف نے سربراہی میٹنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی،انہوں نے یہی موقف دھرایا اور اتحادی جماعتوں کو قائل کرنے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پاک فوج کی قیادت کی مشاورت سے ہوگی،5سینئر ترین جنرلز میں کوئی بھی ایک دوسرے سے کم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں اداروں کو خراب کرنا چاہتا ہے،وہ ایک غلط بات کرتے ہیں اوراس کی وضاحت میں 3،4اورغلط بات کرتے ہیں۔
مزید کہا کہ قانون میں آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہوتا ہے کیونکہ ان کے پاس اس کا اختیار ہے۔
وزیر داخلہ نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے کہتا تھا غیر ملکی سازش ہے ،امریکا نے یہ سارا کچھ کروایا ہے،اب کہتا ہے کہ غیر ملکی سازش تھی لوگ یہاں سے ملے ہیں۔ یہ آدمی کنفیوزڈ ہیں اسے کچھ سمجھ نہیں کہ کیا کہنا ہے اور کیا کہہ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریفرنس تو عمران خان کے بھی بند ہوتے رہے،عمران خان نے چیئرمین نیب کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا اور اپنےریفرنس بند کروائے،عمران خان اپنے ریفرنس بند کرواتے رہے اور ہمارے خلاف بناتے گئے۔
حکومت کو فوری الیکشن میں جانا چاہیے۔۔۔ رانا ثنا اللہ کا بڑا اعلان۔۔۔۔!!!
عمران خان کا سارا ملبہ ہم پر پڑ رہا ہے، وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ@MalickViews@pmln_org @PPP_Org @PTIofficial@SajjadBhatti #PMLNGovernment @humnewspakistan pic.twitter.com/w0dHAn7AkK— Breaking Point with Malick (@BPTWithMalick) September 7, 2022