شمالی وزیر ستان میں آپریشن: 4 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

ہرنائی میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،2جوان شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے بویا میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید ہو گئے ہیں۔ شہدا میں کیپٹن عبدالولی، نائب صوبیدار نواز، حوالدارغلام علی شامل، لانس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ شامل ہیں۔

شمالی وزیرستان:میر علی میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 4جوان شہید

شمالی وزیر ستان کے علاقے میں کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا ہے۔

26 سالہ کیپٹن عبدالولی شہید کا تعلق وانا جنوبی وزرستان سے ہے جب کہ 45 سالہ نائب صوبیدار نواز شہید کا تعلق ایبٹ آباد سے، 34 سالہ حوالدار غلام علی شہید کا تعلق سرگودھا سے، 33 سالہ لانس نائیک الیاس شہید کا تعلق میانوالی سے اور 29 سالہ سپاہی ظفر اللہ شہید کا تعلق بھی میانوالی سے ہے۔

دیرمیں دھماکے سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


متعلقہ خبریں