جاں بحق افراد کے لواحقین کو 24 گھنٹوں میں معاوضہ دیا جائیگا، شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا چاہے جان چلی جائے، وزیراعظم

جاں بحق افراد کے لواحقین کو 24 گھنٹوں میں معاوضہ دیا جائیگا، شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا چاہے جان چلی جائے، وزیراعظم

غذر: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو آئندہ 24 گھنٹوں میں معاوضہ دیا جائے گا، میں یقین دلاتا ہوں کہ یہ امداد صرف حقدار کو ملے گی، شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، چاہے میری جان چلی جائے، ایک پائی بھی کسی غیر مستحق تک نہیں پہنچنے دیں گے۔

عالمی امداد سیلاب سے متاثرین کی بحالی میں اہم ہو گی، آرمی چیف

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنی بڑی سیلاب کی تباہی نہیں دیکھی، آپ سے مصیبت کی گھڑی میں اظہار تعزیت کرنے آیا ہوں، سیلابی ریلے نے غذر میں جو تباہی مچائی ہے اس کا پورے پاکستان کو افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب نے سندھ ، خیبر پختونخوا، پنجاب کے جنوبی علاقوں سمیت دیگر اضلاع میں بھی تباہی مچائی ہے، جو تباہی ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، لاکھوں گھر تباہ ہوئے ہیں اور بڑے پیمانے پر مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

متاثرین میں امداد بلا تفریق تقسیم کی جائے، پسند نا پسند کی بنیاد پر تقسیم کی شکایات ملی ہیں، وفاقی وزیر

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی مشکل میں تھا، اب سیلاب کی صورتحا ل میں ایک اور امتحان ہمارے سامنے ہے، سیلاب سے لوگوں کی زندگی کی جمع پو نجی ختم ہوگئی ہے، گلگت بلتستان میں بھی صورتحال تشویشناک ہے، غذر میں بھی سیلاب نے تباہی پھیلائی ہے لیکن سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ ایک خاندان جو ہمارے سامنے بیٹھا ہے اس کی کہانی بہت درد ناک ہے، اس خاندا ن کے متعدد افراد سیلاب کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں، اس خاندان میں صرف ایک بچی بچ سکی ہے جو ہمارے سامنے ہے، ہمیں اس بچی کے سر پر دست شفقت رکھنا ہے، جن کے پیارے دنیا سے چلے گئے ہیں اس پر ہمیں دلی افسوس ہے، غذر میں ہونے والے نقصانات کے جائزہ لینے کیلئے سروے کیا جا رہا ہے۔

جمائما کا اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستانی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق سیلاب متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں چین سے نہیں بیٹھوں گا، کوئی سیاست نہیں کرنی ہے، ہم نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، گلگت بلتستان میں جس کی بھی حکومت ہو ہم نے مل کر کام کر نا ہے، یہ سیاست کا نہیں ،خدمت کا وقت ہے، سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں، دوست ممالک سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے تعاون کر رہے ہیں، برادر اور دوست ممالک سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد مل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں