بھارت کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر


بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا انجری کے باعث ایشیا کپ 2022 ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کی انتظامیہ نے اکسر پٹیل کو جڈیجا کی جگہ بطور متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رویندرا جڈیجا کو گٹنے کی انجری ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ مزید میچز نہیں کھیل پائیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق میڈیکل ٹیم جدیدا کی انجری کا مسلسل معائنہ کررہی ہے۔

ایشیا کپ: ناک آؤٹ میچ میں سری لنکا نے میدان مار لیا، بنگلہ دیش ایونٹ سے آؤٹ ہو گیا

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل فور مرحلے میں کوالیفائی کر چکی ہے۔

روہت شرما کی قیادت میں کھیلنے والی بھارتی ٹیم نے گروپ اسٹیج مرحلے میں پاکستان اور ہانگ کانگ کو شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں