پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کی رقم موصول


پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں قسط موصول ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور کثیر جہتی اور دو طرفہ ذرائع سے دیگر رقوم کی وصولی میں بھی مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ دونوں پاکستان کو رقم جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔


متعلقہ خبریں