توشہ خانہ کیس: عمران خان نے جواب جمع کرانے کیلئے پھر مہلت مانگ لی

پی ٹی آئی کا دباؤ قبول نہ کرنے اور جلد الیکشن کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے ریفرنس تحریک انصاف کے وکیل نے جواب جمع کرانے کےلیے پھرمہلت مانگ لی، الیکشن کمیشن نے ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی، تحریک انصاف کے معاون وکیل بیرسٹر گوہر نے کمیشن کو بتایا کہ علی ظفر لاہور میں ہیں اس لئے ان سے مشاورت نہیں ہو سکی۔ کوشش ہوگی آئندہ سماعت تک جواب جمع کروا دیں، ذاتی طور پر وقت مانگ رہا ہوں، کمیشن دو ہفتے دے دے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کا ایک ریفرنس خارج کر دیا

جس پر چیفعمر الیکشن کمشنر کہا کہ سارا کچھ تو ریکارڈ کا حصہ ہے اتنا وقت لگنا نہیں چاہیے، تحریک انصاف کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔ تحریک انصاف کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے باہر غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔


متعلقہ خبریں