مہنگائی کا راج: ہفتہ وار شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 23 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

مہنگائی کا راج: ہفتہ وار شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 23 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کا راج برقرار ہے، ہفتہ وار شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دنیا سے 10 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ آرہی ہے، وزارت خزانہ لوٹ مار بند کرے، وزیراعظم عوام کیساتھ ہیں، حنیف عباسی

ہم نیوز نے وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 83 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مہنگائی کی شرح 44 اعشاریہ 58 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے تحت حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائے  ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 47 روپے 42 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد فی کلو ٹماٹر کی قیمت 110 روپے سے بڑھ کر 157 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ پیاز کی فی کلو قیمت میں بھی 35 روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت 3 روپے 88 پیسے بڑھ گئی، انڈوں کی قیمتوں میں فی درجن 7 روپے 25 پیسے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر51 روپے 2 پیسے مہنگا ہو گیا۔

 بجلی کے بلوں میں اضافہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت بچوں کے خشک دودھ کا 390 ملی گرام کا پیکٹ 8 روپے 57 پیسے مہنگا ہو گیا، برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 2 روپے 48 پیسے بڑھ گئی، گندم کا 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 7 روپے تک مہنگا ہو گیا۔ رواں ہفتے دال مونگ ، دال ماش اور جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوگئی۔

جائرہ رپورٹ کے تحت ایک ہفتے کے دوران صرف 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، دال مسور کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 91  پیسے کی کمی آئی، ویجیٹیبل گھی کی قیمت میں 5 روپے 52 پیسے کی کمی ہوئی جب کہ چینی، کیلے، ڈالڈ اور کوکنگ آئل بھی سستا ہو گیا۔

ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا، مہنگائی 43 فیصد بڑھ گئی، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ جائزہ رپورٹ کے تحت ایک ہفتے کے دوران بریڈ، تازہ دودھ اور دہی سمیت 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا۔


متعلقہ خبریں