دنیا سے 10 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ آرہی ہے، وزارت خزانہ لوٹ مار بند کرے، وزیراعظم عوام کیساتھ ہیں، حنیف عباسی


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دنیا سے 10 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ پاکستان آرہی ہے۔

سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیر اعظم کی دنیا بھر کے ممالک سے مدد کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر بندہ کہہ رہا ہے کہ ہم اپنی تنخواہ سے ٹیکس نہیں دے سکتے، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے اپنی ہی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی وزارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ سے کہوں گا کہ لوٹ مار بند کرے، وزارت خزانہ وزیراعظم کی ساری محنت رائیگاں کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

بارشوں اور سیلاب سے 937 افراد جاں بحق، لاکھوں مکانات تباہ

ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے واضح طور پر کہا کہ کوئی سیکٹر ایسا نہیں جو بلوں سے متاثر نہ ہو، غریب لوگ بجلی کا بل دینے سے قاصر ہیں، اب تاجر اور کارخانے دار لوگ بھی کاروبار بند کر رہے ہیں، دو لاکھ بیانوے ہزار کا بل 7 لاکھ سے زائد تک پہنچ گیا ہے، 100 یونٹ کا بل 3500 روپے ہو گیا ہے، بجلی کے بلوں سے تمام سیکٹرز متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی اکانومی لوٹ مار اور ڈکیتی سے نہیں چل سکتی، ٹیکس نیٹ میں موجود لوگوں کے اوپر بار بار ٹیکس لگایا جارہا ہے۔

ہوشیار: صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 70 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاستدان حنیف عباسی نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں 6 ماہ کے لیے سیاست چھوڑ کر سیلاب زد گان کی امداد کریں۔


متعلقہ خبریں