وفاقی کابینہ اراکین کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا مختصر وقت باقی ہے، بہتری لانی ہے، کوشش کریں لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو، وزیراعظم

وفاقی کابینہ کے ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کردی۔

ہم نیوز کے مطابق کابینہ کے تمام ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی۔

پاک فوج کے تمام جنرل افسران نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔

بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں کا سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کی فوری امداد کا اعلان

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاک فوج اپنے اسٹاک سے اب تک تین ہزار 700 سے زائد ٹینٹس اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ متاثرین سیلاب و بارش میں تقسیم کرچکی ہے۔

کورکمانڈر اجلاس: آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج نے اپنے تین دن سے زائد کا راشن بھی سیلاب متاثرین میں بانٹا ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں نے سیلاب متاثرین کے لئے 50 کروڑ ڈالر سے زائد امداد کا اعلان کیا ہے۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزیراعظم کو 35 کروڑ ڈالر کی فوری امداد سے آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں