بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں کا سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کی فوری امداد کا اعلان

shahbaz sharif

اسلام آباد: بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں نے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔

دس لاکھ سے زائد خیموں کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کو آرڈینیٹر سے گفتگو

ہم نیوز کے مطابق بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں کی جانب سے یہ اعلان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی اپیل پر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں نے وزیراعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا ہے۔

کورکمانڈر اجلاس: آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کیے جانے والے اعلان پر کہا ہے کہ عالمی اداروں کی مشکل میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں، حکومت سیلاب متاثرین کے فوری بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلا رہی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی صورتحال میں فلڈ ریلیف کیش پروگرام شروع کیا ہے، حکومت ترجیحی بنیادوں پر متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے آپریشن کر رہی ہے۔

بارشوں اور سیلاب سے 300 بچوں سمیت900 سے زائد اموات، لاکھوں بے گھر، فصلیں اور سٹرکیں تباہ

ہم نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے واضح کیا کہ ریسکیو کے بعد سیلاب متاثرین کی بحالی اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر پر کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں