عدالت میں ثابت ہو گیا شہباز گل پر تشدد ہوا، قوم کے حقوق کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران خان


ہری پور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، عدالت میں بھی ثابت ہو گیا کہ شہباز گل پر تشدد ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان پر جرمانہ عائد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازگل امریکہ سے نوکری چھوڑ کر پاکستان آیا تو اس کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بھی ایسے فیصلے نہیں کرتا ہے کہ دوسروں کے لیے اپنوں کو قربان کردے، اپنی قوم کے حقوق کے ساتھ کھڑا ہوں۔

عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی چیلنج

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، چوروں سے ملک کو آزاد کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں