بارشوں سے بہت نقصان ہوا، حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے، کائرہ


اسلا م آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث بہت نقصان ہوا ہے، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب حالیہ بارشوں سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

صوبائی حکومت نے سندھ  فلڈ ریلیف فنڈ قائم کردیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پاکستان سویٹ ہوم اور پی ایف یو جے کے مشترکہ فلڈ ریلیف کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چودھری منظور احمد، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق اور بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی کے انچارج سریندر ولیسائی اور زمرد خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ کیمپ کے منتظمین اورزمرد خان کا شکر گزار ہوں، اس عمل میں اسکول کے بچے اور صحافی چندہ دے رہے ہیں۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی

انہوں نے کہا کہ ہم نے منفی کام نہیں کرنا ہے اور اگر سیاست بری ہے تو اس کو بند کردینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پہلے سے بہت زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، تسلسل کے ساتھ بارش میں اضافہ بھی ہو رہا ہے، تمام حکومتی ادارے و محکمے گراؤنڈ پر ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے گراؤنڈ پرہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی میں تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

سندھ میں ایمرجنسی صورتحال 2010سے کہیں زیادہ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق قمرالزماں کائرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے اکثر علاقوں میں اس وقت بھی شدید بارش ہو رہی ہے، اللہ کرے یہ قدرتی آفت جلد ختم ہو۔

پی پی رہنما چودھری منظور نے اس موقع پر کہا کہ بارش اور سیلاب سے پورا سندھ اور بلوچستان ڈوب گیا ہے جب کہ پنجاب میں کئی کئی دن لوگ پانی میں گھرے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے سیلابی صورتحال کے باعث غیر ملکی دورے منسوخ کیے، پنجاب میں بارش اور سیلاب سے صورتحال بہت خراب ہے۔

چودھری منظور نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو خدا کا خوف کریں ،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں، تمام پریس کلبوں کے باہر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم کریں۔

سیلاب متاثرین کی مدد اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق پی پی رہنما چودھری منظور نے کہا کہ سیکڑوں لوگ پہلے اسپل میں جان کی بازی ہا ر چکے ہیں،
مون سون کے دوسرے اسپل میں اور تباہی ہوئی، اس وقت تیسرا اسپل ہے اور چوتھا بھی آنے والا ہے۔


متعلقہ خبریں