ملک بنانا ری پبلک بن گیا ہے، عمران خان


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بنانا ری پبلک بن گیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف،مریم نواز اور آصف زرداری نے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کو یہ ظلم اور بربریت دیکھ کر دھچکا لگے گا، آسان ہدف کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ فیئر ٹرائل کے بغیر مثال بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں