جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں لیجنڈری انٹر نیشنل امپائر روڈی کورٹزن ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گالف ٹورنامنٹ سے واپسی پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مشہورانٹرنیشنل امپائر روڈی کورٹزن کی عمر 73 برس تھی، انہوں نے 18 سالہ کیریئر میں 321 میچزمیں امپائرنگ کی۔
پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ایک اور عالمی ریکارڈ
انہوں نے 108 ٹیسٹ میچز، 209 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔
رپورٹ کے مطابق کورٹزن نے پاکستان کے بھی کئی میچز سپر وائز کئے تھے۔