شہباز گل گرفتار،بغاوت سمیت دس دفعات کے تحت مقدمہ درج

شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے  گرفتار کر لیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تھانہ کوہسار میں ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں بغاوت سمیت دس دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

قدمے میں شہباز گل پر فوج کے خلاف اکسانے کا الزام اور  نجی ٹی وی چینل پر کی گئی گفتگو کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

متن کے مطابق ملزم نےبیان سوچ سمجھ ملکی سالمیت کو نقصان پہچانے کیلئے دیا ۔ ملزم ایسا بیان دے کر ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل مجرمانہ سازش کا مرتکب ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آج ہی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے شہباز گل کی گرفتاری کی خبر دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کرلیاگیا ۔حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

ان  کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔ شہباز گل کی گاڑی پر حملہ آور ہوئے،اسٹنٹ پر تشدد کیا، شہباز گل کو اغوا کر لیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں سوار افراد اغوا کر کے لے گئے۔


پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ  اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا اور دبایا نہیں جا سکتا۔ شہباز گل کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کو پولیس لائن منتقل کردیا گیا، مقدمے کا ڈرافٹ تیار کر لا گیا ہے۔شہباز گل کے خلاف بغاوت سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں