وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سیالکوٹ کے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار نے ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلیم بریار اور صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چودھری پرویز الہیٰ نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔ پاکستان میں اب صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔
یہ بھی پڑھیں:کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں،فواد چودھری
ان کا کہنا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو دفن کر دیا ۔ سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں۔
انہوں نےایم پی اےگفتگو میں کہا ہے کہ آپ سب میری ٹیم ہیں، مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ جلد سیالکوٹ کا دورہ کروں گا۔