پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ میں عمران خان کے ہاتھ صاف ہیں، انہیں نااہل اور پی ٹی آئی پر پابندیاں لگانےوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فوری عام انتخابات ہی ملک کے تمام مسائل کا حل ہے،کرپشن کر کے ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کی ناپاک سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔
بدمعاشی کا جواب بدمعاشی سے دیں گے، غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے، پرویز خٹک
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تباہی اور بدحالی کی ذمہ دار زرداری،نوازاور مولانا فضل الرحمان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چوروں کےٹولے کو چاروں شانے چت کر دیا،آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے۔