ثابت ہو گیا پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ہے، حکومت فارن فنڈنگ کیس منطقی انجام تک پہنچائے گی، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلا شک و شبہ ثابت ہو چکا ہے کہ تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی ہے، فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے نے عمران خان کو بے نقاب کردیا ہے، اتحادی حکومت فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائےگی۔

حکومت کا پی ٹی آئی کیخلاف ڈکلیئریشن سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کے ساتھ ایمانداری، شفافیت اور احتساب کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا۔

انہوں نے کہا آٹھ سال تک عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ رکوانے کے لیے تمام حربے استعمال کیے،عمران نیازی نے ہائی کورٹ میں 9 پٹیشنز دائر کیں اور 50 بار التواکی درخواست دی۔

اوور سیز پاکستانی پیسہ بھیجیں تو یہ فارن فنڈنگ کیسے ہوئی؟عمران خان

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ پانچ سال کے دوران عمران خان نے جان بوجھ کر جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے۔


متعلقہ خبریں