اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کے باہر روک دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری الیکشن کمیشن کے باہر پہنچے تو پولیس نے انہیں روک لیا۔ فواد چودھری نے زبردستی خار دار تاریں ہٹانے کی کوشش کی۔
فواد چودھری نے کہا کہ یہ لوگ خوفزدہ کیوں ہیں سمجھ نہیں آ رہی ؟ انہوں نے پوری نفری یہاں لگا دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کو فرار ہونے نہیں دیں گے اور الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر
شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے فنڈز کا فیصلہ نہیں سنایا گیا اور الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔
اعجاز چودھری نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن ن لیگ کا بغل بچہ بن گیا ہے۔ نواز شریف اسامہ، فضل الرحمان قذافی اور پیپلز پارٹی سوئس اکاؤنٹس کا حساب دیں۔
اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔