الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا

نتائج

الیکشن کمیشن نے آئندہ الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا۔

ذرائع  الیکشن کمیشن کےمطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات  دور کردئیے ہیں۔تمام قومی اور صوبائی نشستوں کے لئےحلقہ بندیوں  کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے ابتدائی حلقہ بندیاں یکم جون کو جاری کی تھیں۔ حلقہ بندیوں کی اشاعت یکم جون سے 30جون تک  جاری رہی تھی۔

حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز پر الیکشن کمیشن  نے یکم جولائی سے 30جولاِئی تک سماعت اور فیصلے کیے۔ تمام اعتراضات دور کرنے کے بعد  حتمی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں بھی چار اگست تک حلقہ بندیاں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

خیال رہے کہ اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر نے فوری الیکشن کرانے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن سے قبل نئی حلقہ بندیاں کرانا ضروری ہے جس میں چار ماہ لگ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں