پشاور: سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ وبرباد کر دیا ہے، جس دلدل میں ہمیں پھنسایا گیا اس سے نکلنا آسان نہیں، پی ٹی آئی حکومت ایسے معاہدے کر کے گئی کہ ملک کوگروی رکھ دیا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ہم سب کو آج ملک کیلئے سوچنا ہو گا۔
خیبرپختونخوا: ضم قبائلی اضلاع میں 141 اسکول بند ہونے کا انکشاف
ہم نیوز کے مطابق امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی کمزوریوں کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں بدنظمی پیدا ہو گئی ہے، ریاست کو قبائلی علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہمارے چار سے پانچ لوگوں کو شہید کیا جا چکا ہے جس میں ہمارے منتخب چیئرمین بھی شامل ہیں، قبائلی علاقوں کے عوام اپنا تحفظ کرنا جانتے ہیں، طاقت ور لوگ عقل سے عار ی ہیں جب کہ عقل مند طاقت سے عاری ہیں، مقامی انتظامیہ اور پولیس اپنے آپ کو بے بس محسوس کر رہی ہے، وزیراعظم سے ملاقات کر کے سنجیدگی کے ساتھ اس پرسوچیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہا گیا تھا کہ فاٹا کا انظمام ہوگا تو قبائلی علاقوں کا درجہ باقی اضلاع کے برابر ہو جائے گا لیکن قبائلی علاقوں میں حالات پہلے کے مقابلے میں بدتر ہوچکے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ آج قبائلی علاقے میں نہ انتظامیہ ہے اور نہ ہی پولیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی لوگوں کو ان کے حقوق دینا ہوں گے۔
چھوٹی دکانوں کو 36 ہزار روپے ٹیکس دینا ہو گا، عمران خان نے معیشت تباہ کی، وزیر خزانہ
امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ شمالی وزیرستان سمیت دیگرعلاقوں میں مسلح لوگوں کا راج ہے، قبائلی نوجوان اپنے مستقبل کےحوالے سے پریشان ہیں، قبائلی لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے، قبائلی علاقے کی انتظامیہ کو فعال کرنے کی ضرورت ہے، کمیٹی بنا کران علاقوں کا سروے کیا جائے تا کہ مسائل حل ہوسکیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل پی ڈ ی ایم کی کے اعلامیے میں نوا ز شریف کی مرضی بھی شامل تھی، عدم اعتماد سے قبل ایک رائے تھی کہ نئے انتخابات کرائے جائیں، نواز شریف نے اب اسی رائے سے متعلق بیان دیا ہے، تحریک انصاف نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیا ہے، سی پیک ایک پیکج ہے جس میں سڑک ، ریلوے لائن اور پاورسیکٹرز شامل ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے واضح طور پر کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، جن لوگوں نے ملکی معیشت کو ڈبویا ہے دوبارہ ان پر اعتماد نہیں کرنا چاہئے، پی ٹی آئی کو ووٹ دینا ملک کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، وزارت خزانہ، پیٹرولیم اور وزارت توانائی کے محکمے پیر یا منگل کو حکمران اتحاد کو بریفنگ دیں گے۔
بھارت: پہلی قبائلی خاتون نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جن کے استعفے منظور ہو گئے ہیں وہاں ضمنی الیکشن ہوگا، 2018 میں جو رنر اپ تھے وہی ہمارے امیدوار ہوں گے۔