سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے دوسرے روز بھی ایک اور نوجوان کو تشدد کر کے شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے بنیر میں بھارتی قابض فوج کی دہشتگردی دوسرے روز بھی جاری ہے۔
قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا اور گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جبکہ خواتین سے بدتمیزی بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چھوٹی دکانوں کو 36 ہزار روپے ٹیکس دینا ہو گا، عمران خان نے معیشت تباہ کی، وزیر خزانہ
بھارتی اہلکاروں ںے اس دوران بچوں اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ متعدد نوجوان کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ اس دوران کسی ایمبولینس کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں نیٹ اور موبائل سروس معطل رہیں۔
گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔