پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آرٹیکل 63 اے کی تشریح کےلیے صدارتی ریفرنس دائر کرے۔
پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک اعلان کیا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں کچھ قراردادیں پاس ہوئی ہیں، فل کورٹ کے ذریعے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے افراتفری اور سیاسی بحران پیدا ہوا ہے۔
اگر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالتوں نے مقرر کرنے ہیں تو پارلیمنٹ کو تالے لگا دیں، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پر اسرارخاموشی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے، ان سے مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے، اس کیس سے آنکھیں بند کرنا قومی سلامتی کے خلاف ہے، آئین میں اداروں کو واضح طور پر اختیارات تفویض کیے گئے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا 8، 9 سال عمران خان نے گھر کا کرایہ ادا کرتا رہا ہے، پی ٹی آئی کا پورا دارومدار سوشل میڈیا کے جعلی اکاوئنٹس ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی ادارہ کسی دوسرے ادارے کے اندر مداخلت نہیں کرسکتا، کوئی ادارہ کسی دوسرے ادارے کے اندر مداخلت نہیں کرسکتا، جن محکموں کا معیشت سے براہ راست تعلق ہے ہم منگل کو ان سے ان کی کارکردگی کی بریفنگ لیں گے۔