وفاق وینٹی لیٹر پر ہے جب چاہیں سوئچ بند کردیں، فواد چودھری

ن لیگ سیاست کریگی اور کیا کریگی اب؟ پی ڈی ایم والے بچوں کی طرح رو رہے ہیں، فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، بلوچستان میں تحریک انصاف کی اتحادی حکومت ہے صرف سی ڈی اے ہماری حدود سے باہر ہے، پورے ملک میں ماسوائے سندھ کے تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوچکی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے  کہا کہ جو حیران کن کا رویہ ہے وہ رانا ثنا اللہ کا ہے، یہ زیادہ تر غیر سیاسی لوگ ہیں جنہیں عقل نہیں ہے، رانا ثنااللہ کی کانفرنس پر ایسے لوگوں کے ایسے عہدوں پر ہونے پر شرم آتی ہے۔ رانا ثنا اللہ  گورنر رولز کی شق پڑھ لیں کہ گورنر راج کن حالات میں لگتا ہے۔

سپریم کورٹ کا کل کا فیصلہ تاریخی ہے، ججز نے سیاسی دباؤ کا مقابلہ کیا ہے بہت کم ایسا ہوا ہے جیسے وہ کھڑے رہے، تین ماہ پہلے انہی تین ججز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ دیا تھا، لیکن اب ن لیگ نہیں رہی اسے ناراض لیگ بننا ہے، شہباز شریف سے کہتا ہوں ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کریں، پوری ن لیگ شیٹر ہوگئی، ایوان صدر میں لوگوں کو جانے سے منع کیا گیا، یہ سسکتی حکومت ہے، ہم نے ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ اسلام آباد میں کیسے واپسی کرنی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن میں سمجھ بوجھ نہیں، چیف الیکشن کمیشنر میں ذرا سی شرم نہیں وہ استعفی دے دیں، لیکن وہ نہیں دے رہے، اگر ہم نے اس حکومت کو ری ایکٹ کیا تو یہ نہیں رہ سکیں گے، وفاقی حکومت کو فارغ کرنا مشکل نہیں ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حلف برداری پی ٹی وی پر نشر کرنے سے منع کیا گیا ، صحافیوں کو کہتا ہوں پہلے الیکشن کمیشن کا فیصلہ پڑھ لیں 25 اراکین کو پارلیمانی لیڈر نے ڈی سیٹ کیا اس کے منٹس موجود ہیں۔

وفاقی حکومت کو فارغ کرنا بالکل مشکل نہیں ہے، ہم نے ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ اسلام آباد میں کیسے واپسی کرنی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں