خیبرپختونخوا: ضم قبائلی اضلاع میں 141 اسکول بند ہونے کا انکشاف


پشاور: خیبرپختونخوا کے ضم قبائلی اضلاع میں 141 اسکول بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان میں سے زیادہ تر گرلز سکول غیر فعال ہیں، جس سے متعلق محکمہ تعلیم کی جانب سے دستاویزات خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کی رپورٹ  کے مطابق بچوں کے داخلے کی شرح زیرو ہونے کی وجہ سے کچھ اسکول بند ہیں، بیشتر اسکولوں کی عمارت نئی تعمیر کی گئی ہے جبکہ  فرنیچرز کی فراہمی اور سٹاف تعینات نہیں ہوئے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اضلاع ضم میں 443 نئے  سکولز تعمیر کرانے کی درخواست پیش کی ہے۔


متعلقہ خبریں