رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کا کہنا ہے کہ آج عدالت اور ججز پر پریشر ڈالنے کیلئے مافیا ہر حربہ استعمال کرے گی، پنجاب کی حکومت ہاتھ سے جانا ان کی سیاسی موت ہے۔
ٹوئٹر کے اپنے آفیشل اکاونٹ پر شہباز گل نے لکھا کہ ن لیگ پریشر ڈالنے کیلئے ہر ادارے پر حملہ آوار ہونے کو تیار ہیں، آج پاکستان کے لوگوں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے کہ کیا اس مافیا سے ان کی جان چھوٹ جائے گی یا اور لڑنا پڑے گا ابھی۔
آج مافیا ہر حربہ استعمال کرے گی عدالت اور ججز پر پریشر ڈالنے کو۔ پنجاب کی حکومت ہاتھ سے جانا ان کی سیاسی موت ہے اور وہ اس کے لیے ہر ادارے پر حملہ آوار ہونے کو تیار ہیں۔ آج پاکستان کے لوگوں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے کہ کیا اس مافیا سے ان کی جان چھوٹ جائے گی یا اور لڑنا پڑے گا ابھی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 25, 2022