اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدار کے ہوس میں اپنا توازن کھو دیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی نے ملک کے عالمی وقار اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا اور عمران خان نے اقتدار کے ہوس میں اپنا توازن کھو دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی یاداشت کی کمی کا شکار ہو گئے ہیں اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کا ق لیگ کے ووٹ کی گنتی نہ کرنے کا فیصلہ غلط ہے، اعتزاز احسن
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دور میں کرپشن کے علاوہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ بھی فروخت ہوتی رہی جبکہ عمران خان کے دور میں معیشت تباہ ہوئی اور آج اس کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں۔