وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: چودھری شجاعت کے خط نے پانسہ پلٹا، آصف زرداری کا جادو چل گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: چودھری شجاعت کے خط نے پانسہ پلٹا، آصف زرداری کا جادو چل گیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے ہونے والے انتخاب میں مرکزی کردار ق لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے خط نے ادا کیا اوراسی کی وجہ سے پانسہ پلٹ گیا۔

حمزہ شہباز پھر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب: پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا جادو چل گیا اور ن لیگ کے رہنما اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 179 ووٹ ملے لیکن جب اجلاس کی صدارت کرنے والے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے 10 اراکین اسمبلی کی جانب سے ڈالے جانے والے ووٹوں کو مسترد کردیا تو حمزہ شہباز کو ڈالے جانے والے ووٹوں کی تعداد بڑھ گئی۔

چودھری شجاعت نے عمران خان کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی حمایت سے انکار کردیا

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ق لیگ کے ووٹوں کو مسترد کرنے سے قبل سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کی جانب سے لکھا جانے والا خط بھی ایوان میں دکھایا۔

چیئرمین پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز کی کامیابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک زرداری سب پہ بھاری۔


متعلقہ خبریں