اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے، 20 اگست سے پہلے پہلے الیکشن کا اعلان ہو جائے گا۔
حمزہ شہباز یا پرویز الہی؟ کون ہو گا تخت لاہور کا حکمران، اجلاس تاخیر کا شکار
ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ فضل الرحمان کا بیان سن کر حیران ہوا، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ معاشی مسئلہ ہے، پرویز الہٰی سب جگہوں پر ٹھیک ہیں، سب مینج کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک عام انتخابات کی طرف جا رہا ہے، پرویز الہٰی وزیراعلیٰ بن جا ئیں گے، یہ لوگ کس کس کو ہٹائیں گے؟
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تین یا چار دن تک کوئی مثبت بات سامنے آئے گی، یہ سب میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، مرکز میں صرف دو ووٹوں کا فرق ہے۔
عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے ماہر ہیں، پی ٹی آئی کے صدر اور اسپیکر آئین شکن ہیں، خواجہ سعد رفیق
ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری کل آخری کوشش کر رہا تھا۔