عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے ماہر ہیں، پی ٹی آئی کے صدر اور اسپیکر آئین شکن ہیں، خواجہ سعد رفیق

عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے ماہر ہیں، پی ٹی آئی کے صدر اور اسپیکر آئین شکن ہیں، خواجہ سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے صدر، اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر آئین شکن ہیں، دوسروں کو لوٹا کہنے والے عمران خان خود ہارس ٹریڈنگ کے ماہر ہیں، انہوں نے ارکان اسمبلی کو بھیڑ بکریاں سمجھا ہوا ہے۔

حمزہ شہباز یا پرویز الہی؟ کون ہو گا تخت لاہور کا حکمران، اجلاس تاخیر کا شکار

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی رویہ منافقانہ طرز کا ہے، الیکشن کمیشن واضح کر ے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے میں مزید اور کتنی تاخیر ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں میں بھی جانا نہیں چاہتے لیکن جب آئین توڑتا ہے تو مجبورا جا نا پڑتا ہے، عمرا ن خان جسے سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے آج اسی کو امیدوار نامزد کر دیا ہے، تیل کی قیمتیں اپنے مفاد کیلئے نہیں ملک کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے بڑھائیں۔

مینڈیٹ دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا، مریم نواز

وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتے ہیں، ہم نے عمران خان کا بوجھ اپنے سر اٹھایا ہے، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا رویہ منافقانہ ہے، چیئرمین نیب کی تقرری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، عمران خان ملک کے تمام اداروں پر اپنا قبضہ چاہتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے بعد عمران خان نے ہر جگہ ہارس ٹریڈنگ کی، عمران خان بتائیں وہ کس منہ سے جمہوریت کا دعویدار ہونے کی بات کرتے ہیں؟ بطور وزیراعظم آپ خود آئین شکن ہیں۔

ووٹ کو عزت دی گئی تو جشن ہم منائیں گے، مینڈیٹ چوری کیا تو ذمہ دار نہیں کیا ہو گا؟ عمران خان

ہم نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج پنجاب میں ووٹ چوروں اور جمہوریت کے پاسداروں کا مقابلہ ہے، خان صاحب! آپ لاہور میں 7 دن قیام کریں، دیکھیں گے یہ شہر کس کے ساتھ ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ہر روپ اور دھوکے کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں