پنجاب اسمبلی میں پولیس داخلے کو روکا جائے، پرویز الہی کی سپریم کورٹ میں درخواست


سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے صوبائی اسمبلی کے ہال میں پولیس سیکیورٹی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی پنجاب کو حکم دیا جائے کہ کوئی پولیس والا اسمبلی ہال داخل نہ ہو، سارجنٹس کو اسمبلی ہال کی سیکیورٹی کرنے دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھونے کے بعد حمزہ شہباز شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں، غیر آئینی اقدامات کر کے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ یکم جولائی کو صاف اورشفاف انتخابات کا حکم دے چکی، شکست نظرآتے ہوئے ن لیگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

سارجنٹس کی جگہ پولیس کی اسمبلی ہال میں تعیناتی کا غیر قانونی نوٹس جاری کیا جاچکا ہے، درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی سپیکر، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں