سابق صدر آصف زرداری کی آج سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت سے دوبارہ ملاقات کاامکان ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے پہلے چودھری شجاعت حسین سیاست کا مرکز بن گئے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے یا حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ برقرار رہنے کا دارومدار چوہدری شجاعت کے فیصلے پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:وزارت اعلیٰ کی دوڑ، تحریک انصاف، مسلم لیگ ق کی لاہور میں آج اہم بیٹھک
ذرائع کے مطابق آصف زرداری چودھری شجاعت حسین سے آج پھر لاہور میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کریں گے۔آصف زرداری چودھری شجاعت سے وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب پر بات چیت کریں گے۔گزشتہ روز ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری نے دوبارہ ملاقات کا کہا تھا۔
گزشتہ روز ملاقات میں آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے حکومتی اتحاد کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف زرداری نے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پرویز الہیٰ کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش بھی کی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق صدر پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کا پالیسی بیان سامنے آ گیا ہے ۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں۔جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا ان کا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چودھری شجاعت نےوزارت اعلیٰ پنجاب کے لیےووٹ بھائی کے پلڑے میں ڈال دیا
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی 22 جولائی کووزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کرے گی۔ ضمنی انتخابات میں 15 سیٹیں جیتنے کے بعد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کا اتحاد پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی پوزیشن میں ہے۔