نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر خصوصی بنچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 19 جولائی کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بنچ میں شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے نیب قوانین میں ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ درخواست عوامی مفاد کے دائرہ اختیار پر پورا اترتی ہے۔

تحریک انصاف نےنئی نیب ترامیم کو چیلنج کردیا

تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

 


متعلقہ خبریں