سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 16 اضلاع میں 660 امیدواران بلا مقابلہ منتخب

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

کراچی: صوبہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی و حیدرآباد ڈویژنوں کے 16 اضلاع میں 660 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

سندھ: بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پی پی نے غیر سرکاری و غیر حتمی تنائج کے تحت میدان مار لیا

ہم نیوز کے مطابق اعداد و شمار کے تحت سب سے زیادہ بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواران کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے اور ان کی تعداد 582  ہے جب کہ ایم کیو ایم کے 12 اور پاکستان تحریک انصاف کے 35 امیدواران بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے تحت بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعیت العلمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے 8 امیدواران بلا مقابلہ منتخب قرار دیے گئے ہیں جب کہ 11 آزاد امیدواران بھی بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے 7 اضلاع میں 6 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جن میں سے چار کا تعلق ملیر سے ہے جب کہ کورنگی اور کیماڑی میں بھی ایک ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 40 لاکھ زندہ افراد کا انتقال کروا دیا، یاسمین راشد کا الزام

ہم نیوز کے مطابق اعداد و شمار کے تحت حیدرآباد سے سب سے زیادہ بلدیاتی امیدواران بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ہیں جن کی تعداد 134 ہے جب کہ سجاول میں 100 ، ٹھٹھہ میں 85،  دادو میں 70، ٹنڈو محمد خان میں 60، جامشورو میں 31، ٹنڈو الہ یار میں 70، مٹیاری میں 30 اور بدین میں 47 امیدواران بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ہیں۔


متعلقہ خبریں