شہباز شریف، خادم اعلیٰ ہیں تو پیٹرول 150 روپے لیٹر اور ڈیزل 144 روپے لیٹر کریں، عمران خان


لیہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ہمارے دور سے بھی کم ہو گئی ہے، شہباز شریف واقعی خادم اعلیٰ ہیں تو پیٹرول 150 روپے لیٹر اور ڈیزل 144 روپے لیٹر کریں۔

وزیراعظم کا تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نے ضمنی انختابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں میری بہنوں کا جلسےمیں آنا ملک کیلئے خوش آئندہے،حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہماری بہنیں بھی شامل ہیں، جوحکمران عوام کی بہتری کیلئے فیصلےنہ کریں وہ غلام ہوتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایسے حکمران چاہیئں جو ان کے حکم پر دم ہلائیں ، امریکی جنگ میں شرکت عوام کی بہتری کیلئے نہیں کی گئی تھی، جولوٹے ہوئے ان میں سے کئی امریکی سفارتخانے گئے، امریکی سفارتخانے نے ہمارے لوگوں کو بلانا شروع کیا، 80 ہزار پاکستانی امریکہ کی جنگ میں شہید ہوئے، ہم جن کی جنگ لڑ رہے تھے انہوں نے ہی ہم پر400 ڈرون حملے کیے، ہمارے حکمران خوف سے امریکہ کی غلامی کرتے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ میرا نظریہ تھا ہم کیوں امریکہ کی جنگ میں شرکت کریں؟ یہ لوگ کبھی اپنی قوم کیلئے نہیں کھڑے ہو سکتے، امریکہ کی طرف سے سازش ہوئی اور پھر مداخلت، میں اللہ کے سوا کسی کےسامنے جھکا ہوں نہ اپنی قوم کو جھکنے دوں گا، سازش کرکے ہماری حکومت کو گرایا گیا،
ہمارے دور میں ملک میں تاریخی ڈالرز آئے، ہمارے دور میں ٹیکسٹائل کی صنعت نے اٹھنا شروع کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہمارے آخری دو سالوں میں ملک نے 17 سال میں سب سے زیادہ ترقی کی،ہمارے تیسرے سال میں پاکستان کی دولت میں 6 فیصد اضافہ ہوا، جب میں روس گیا تو ان سے گندم اور تیل کی بات کی، ہمارے دور میں فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہم نے کسانوں کو پہلی بار پیسے دیئے،
چیلنج کرتا ہوں کہ ہمارے دور میں پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک تھا، ہم نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں کم کیں، ہماری حکومت گئی تو پیٹرول 150 روپے، ڈیزل 144 روپے لیٹر تھا۔

عمران خان چور اور جھوٹا ہے، شہباز شریف شام کو بڑا ریلیف دینے والے ہیں، مریم نواز

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احسن اقبال کے ساتھ ایک خاندان نے بالکل ٹھیک کیا، احسن اقبال نے اس خاندان پر دباؤ ڈال کر معافی منگوائی، انہوں نے ملک پر 1100 ارب روپے کا ڈاکہ مارا، انہوں نے نیب قوانین میں ترمیم کر کے 1100 ارب روپے معاف کروا ئے، اس ملک میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، لوٹوں کو آپ نے ہرانا ہے، آپ نےگھر گھر جا کر پیغام دینا ہے یہ الیکشن نہیں جہاد ہے، اقبال کا شاہین بننا ہے تو غلامی کی زنجیر توڑنی پڑے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف برادران اور زرداری چوری کا آدھا پیسہ بھی واپس کر دیں تو کسی سے پیسے مانگنے نہیں پڑیں گے لیکن یہ پیسے کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں، یہ ہندوستان کی طرح روس سے سستا تیل بھی نہیں لیں گے، ہندوستان امریکہ کا اتحادی ہے مگر وہ روس سے سستا تیل خرید رہا ہے، یہ دھاندلی کے سوا نہیں جیت سکتے، یہ 17 جولائی کو دھاندلی نہیں دھاندلا کریں گے، عوام تیار رہیں، چیف الیکشن کمشنر بھی ان کے کیمپو ں میں جا کر بیٹھتے ہیں، کوشش صرف ایک ہے کہ کسی طرح ان چوروں کو جتوا دوں۔

ایک ٹکٹ پر دو مزے، والد بھی ایم این اے اور بیٹا بھی ایم این اے، گیلانی

عمران خان نے کہا کہ ملک میں صاف ،شفاف الیکشن کرائے جائیں، اگر صاف و شفاف الیکشن نہیں ہوئے تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا، میں نے نوجوانوں کو کہہ دیا ہے کہ ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دیں، یہ دھاندلی اور خوف پیدا کر کے ہی جیت سکتے ہیں، یہ چور ایک طرف اور ساری قوم ایک طرف ہے۔

قبل ازیں بھکر میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر 15 ایف آئی آرز کاٹی ہیں لیکن میری جان بھی قربان ہو جائے تب بھی کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا۔

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے، میں یہ پوچھتا ہوں کہ لوٹا کیوں ہوتا ہے؟ نظریہ ایک انسان کو قبلہ دیتا ہے، جب ایک انسان کا نظریہ نہیں ہوتا تو وہ لوٹا بن جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ سب نے میرے ساتھ مل کر ان لوٹوں اور چورں کو شکست دینی ہے، گھر گھر جا کر آپ نے بتانا ہے کہ یہ الیکشن نہیں جہاد ہے، یہ جہاد امریکہ کی سازش کے خلاف ہو رہا ہے،  یہ چور30 سال سے اس ملک کا خون چوس رہا ہے، میں ان چوروں کیخلاف جہاد کرنے آیا تھا۔

بارش نے ایک بار پھر زرداری اور اس کے خاندان کی کرپٹ حکمرانی کو بے نقاب کردیا،عمران خان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ یہاں کے میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ مل کرانہوں نے منتخب حکومت گرائی، یہ لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں، ہم کبھی بھی ان امریکہ کے غلاموں کو تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر ایکس کو حکم ملا ہوا ہے کہ تم نے کسی صورت بھی ان چوروں کو جتوانا ہے، مجھے خبر ملی ہے کہ مسٹر ایکس نے مسٹر وائی کو دھاندلی کیلئے ملتان پہنچا دیا ہے، دھاندلی کی تیاری کے ساتھ وہ لوگوں میں خوف پھیلا رہے ہیں، ہم نے ان کیخلاف حقیقی آزاد ی کی جنگ کیلئے جدوجہد کرنی ہے، آپ نے یہاں کے مقامی لوٹوں کو شکست دینی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم پر چوروں کو مسلط کیا گیا، انہوں نے11ارب روپے کا ڈاکہ مارا ہے، جھوٹ بولنے والی شہزادی ان کی الیکشن مہم چلا رہی ہے، مریم نواز کہتی ہیں لندن تو کیا میری پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں ہے، لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں 4 محلات مریم نواز کے نام نکلے، یہ چوری کر کے پیسے باہر لے کر جاتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا امریکی سازش میں یہاں کے میر جعفر اور میر صادق بھی ملوث تھے، 2018 میں کبھی عوام کو اس طرح نکلتے نہیں دیکھا، عرفان اللہ نیازی میں آپ کو مبارک دیتا ہوں آپ نے الیکشن جیتا ہے، آپ نے ہر گھر جا نا ہے، ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرنا، یہ الیکشن تو نہیں جیت سکتے، ان کا ایک ہی پروگرام ہے دھاندلی کرنے کا، شریف خاندان ایمانداری سے کچھ نہیں کر سکتا،
یہ سارے چور دھاندلی کرنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے دھاندلی کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔

عمران خان بے ساکھیوں کے سہارے آئے تھے،اب کوئی مستقبل نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر سچ بتائیں کتنی بار حمزہ اور مریم کے پاس گئے تھے؟ ہم نے خوف کے بت کو توڑنا ہے، کسی سے نہیں ڈرنا ہے، ہم ساری دنیا سے دوستی چاہتے ہیں لیکن کسی کی غلامی نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں