کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.46 فیصد، مزید 255 افراد متاثر


ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک مریض انتقال کر گیا جب کہ عالمی وبا سے مزید 255 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں4ہزار674 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح5.46 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق  ملک بھر میں کورونا کے141مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔


متعلقہ خبریں