نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد

فائل فوٹو


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

ہم نیوز کے مطابق نیپرا کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے تحت اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا، اضافے سے بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی

ہم نیوز کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کیلئے کی جائے گی۔ فیصلے کا اطلاق
لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں