جمہوریت، آزادی اظہار کے حامی باہر نکلیں، عمران خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت، آزادی اظہار کے حامی احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج فاشزم کے خلاف کھڑے نہیں ہوئے تو جمہوریت اور ملکی آزادی کا اختتام ہو گا۔ جمہوریت اور آزادی اظہار کے حق کے حامی احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو ڈرایا، دھمکایا اور خاموش کرایا جا رہا ہے۔ عمران ریاض کی گرفتاری اور ایاز امیر سمیت دیگر صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عمران خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف باہر نکلیں۔


متعلقہ خبریں