حکومت تیسرا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، فکسڈ ٹیکس کی طرف بڑھ رہی ہے، 40 فیصد مہنگائی بڑھے گی: شوکت ترین


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب موجودہ حکومت تیسرا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، حکومت فکسڈ ٹیکس کی جانب بڑھ رہی ہے، فکسڈ ٹیکس سے 35 سے 40 فی صد مہنگائی ہو جائے گی۔

کیا گھر پر ڈاکہ پڑے تو چوکیدار نیوٹرل ہو سکتا ہے؟ عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ رجیم چینج سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز ماہر معاشیات اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ایکسپورٹ میں کمی سے بیروزگاری بڑھے گی، ڈر ہے کہ حکومت ملک کے حالات سری لنکا جیسے نہ کردے۔

انہوں نے کہا کہ موجود حکومت معاشی حالات ٹھیک کرنے نہیں آئی، حکومت صرف این آر او ٹو لینے اور نیب کو ختم کرنے آئی ہے، ابھی بھی وقت ہے کہ فوری انتخابات کروائے جائیں۔

سری لنکا: پیٹرول کے حصول کیلئے فسادات، فوج کی فائرنگ، 4 شہری 3 فوجی زخمی

شوکت ترین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکال سکتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ خرم دستگیر نے سب کا ابہام دور کر دیا کہ ہمیں سزائیں ملنے جارہی تھیں، شوکت ترین نے بتایا کس طرح کی معیشت ملی؟ اور کس طرح بہتری دیکھی گئی؟

عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے جھک گیا، بھیک مانگتا رہا، نیا بناتے بناتے پرانا بھی خراب کر گیا: بلاول

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جب پوری دنیا کی معیشت بہہ گئی تو پھر پاکستان نے کم بیک کیا، امریکہ چاہتا ہے کہ اسرائیل کی پہچان ہو۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال نیگیٹو سرکلر ڈیٹ کا ٹارگٹ کرنا تھا، مکمل پرائسنگ پر اتفاق ہو گیا تھا، بجلی پر بھی ہم ڈسکاؤنٹ دے رہے تھے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ جو یونٹ 16 روپے پر چھوڑ کر گئے تھے تو کیا 12 روپے وہ بھی بڑھنے جارہا ہے؟ اب7 سے اوپر پر یونٹ قیمت بڑھائی گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ آپ نے ڈیمز نہیں بنائے، سب پاور پلانٹ لگانے کے لالچ میں تھے، امپورٹڈ پاور پلانٹ لگائے تو لاگت کی وجہ سے صنعت کا پہیہ رکنے والا ہے، ہم نے بجلی کی قیمتوں کو کم سے کم بڑھایا، ساتھ ساتھ سبسڈائز بھی کیا اور لوڈ شیڈنگ نہیں ہونے دی۔

چور ڈاکو کا بیانیہ پٹ گیا ،سیاسی مستقبل ختم، عمران خان کا رونا دھونا تو بنتا ہے،مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ تاجکستان سے گیس لائن کی بات کر رہے تھے جو بہت سستی ہے، ہمارے لوگ مہنگی بجلی، گیس اور پیٹرول لینے پر مجبور ہوگئے ہیں، ابھی بھی وقت ہے کہ ہم اپنی سمت درست کر کے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بچکانہ ضد جاری رہی تو نقصان زیادہ ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں