لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجٹ پیش ہو گا اور تین ماہ سے ہونیوالے کھلواڑ کا بندوبست بھی کریں گے، کبھی ایوان میں تماشہ تو کبھی سڑکوں پر، ایسے لگتا ہے کہ جیسے یہ بادشاہت ہے۔
پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس تاخیر کا شکار،حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار
ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ن لیگی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ
آئین کے ساتھ کھلواڑ کا سلسلہ جاری ہے، سب کو انتظار تھا کہ بجٹ میں کیا آئے گا؟ میں تو اپنے چیمبر میں بیٹھا تھا،
مجھے اپنی انا کی پرواہ نہیں، اپنے عوام کے لیے فکر مند ہوں۔
انہوں نے ق لیگی رہنما چودھری پرویز الٰہی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا رویہ غیر مناسب ہے، اگر صوبے کی بہتری کیلئے انا قربان کرنا پڑتی ہے تو میں کروں گا، ہم آج بھی یہیں ہیں، اسے ہم عوام کی عدالت میں پیش کریں گے، جواب دینا ہوگا۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ،پنجاب کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ روز آئین و قانون کی پامالی کر تا ہے، اللہ کو منظور ہوا تو بجٹ پاس بھی ہو گا۔ انہوں نے نام لیے بغیر استفسار کیا کہ آپ کو کسی کی شکل پسند نہیں، کوئی پرانا دکھ یا غصہ ہے تو آئین کو کیوں پامال کر رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ رات گئے تک بیٹھوں گا، عوام دیکھیں گے کہ یہ شخص تماشہ کررہا ہے، یہ وہی اسپیکر ہے جس کے اپنے خلاف عدم اعتماد ہے۔
سندھ کا ٹیکس فری بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15، پنشن میں 5 فیصد اضافہ
ہم نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا کہ 12 کروڑ کے صوبے کا بجٹ آپ نے جام کیا ہے، ہماری نیت صاف ہے، تین ماہ سے ان کا سامنا کررہا ہوں۔