اسلام آباد: سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے بھتیجے اور چودھری وجاہت کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی حسین الہٰی نے ق لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، صورتحال پر تبادلہ خیال
ہم نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کو سپورٹ کرتی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفر ختم کر رہا ہوں اور مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الٰہی کے ساتھ کروں گا۔
آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات: ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا
ہم نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہمیشہ یہی کہا ہے میرے لئے میرا ملک سب سے پہلے ہے۔