حکومت نے توانائی کے شعبے اور ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ، حماد اظہر

حکومتی اقدام سے اسمگلنگ و ہنڈی میں اضافہ ہوگا، تاجر متاثر ہوگا، ڈالر اب نہیں رکے گا: حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی کے شعبے اور ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ، ان کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دعا کررہے ہیں بارش ہوجائے اور لوڈشیڈنگ قدرتی طور پر ختم ہوجائے ، روزانہ چھ وزرا آتے ہیں اور چھ جھوٹ بولتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کرا کے معشیت کو استحکام نہ دیا تو بہت دیر ہوجائے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف ملک میں آنے اور مریم نواز لندن جانے کیلئے نئی ڈیل چاہتے ہیں۔

گلی گلی سے نکلنے والا انقلاب آج ضمانتیں کرا رہا،مریم نواز

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات پر ڈیل اور ڈھیل دونوں ہی اداروں کی آبرو کیلئے خطرہ ہیں۔

غیر سنجیدہ لوگ ہم پر مسلط ہیں، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ احتیاط لازم ہے، شہباز شریف کو ڈیل دےکر پہلے ہی کافی تنازعات کھڑے کر دئیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں