ہمیں عوام کی تکلیف کا ادراک بھی ہے اور احساس بھی ،مریم نواز

Maryam Nawaz

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کی تکلیف کا ادراک بھی ہے اور احساس بھی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مشکل ترین صورتحال میں حکومت کی پوری توجہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے بھی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ اراکین پر برس پڑے، رکنیت معطل کرنے کی وارننگ

دوسری جانب وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان جاتے جاتے ملکی خزانہ خالی کر گئے اس لیے سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیٹرول کی 10 روپے قیمت بڑھا کر کہا اب یہی رہے گی اور ہمیں لگا شاید کابینہ کی منظوری سے ہوا ہو گا لیکن ایسا کچھ نہیں تھا اور سابق وزیر اعظم عمران خان ملک کو تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں