چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر وزیر اعظم شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں،عمران نیازی ملک کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ عمران نیازی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں ،ان کا حالیہ انٹرویو ہی بڑاثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائیگی، پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے، عمران خان
ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز نہ کریں۔عمران نیازی پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی جرات نہ کریں۔
While I am in Turkey inking agreements, Imran Niazi is making naked threats against the country. If at all any proof was needed that Niazi is unfit for public office, his latest interview suffices. Do your politics but don’t dare to cross limits & talk about division of Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 2, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہ کئے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو میری رائے میں خیبرپختونخوا سے گرفتار کرنا چاہیے، اسلام آباد میں 19 مقدمات درج کیے ہیں: رانا ثنااللہ
انہوں نے کہا تھا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ملک دیوالیہ کی طرف جا رہا ہے۔ ملک دیوالیہ ہو گیا تو سب سے پہلے پاکستانی فوج پر اثر پڑے گا۔ ملک دیوالیہ ہوا توپاکستان سے ایٹمی اثاثے لے لئے جائیں گے۔ ہماری ایٹمی صلاحیت چلی گئی تو پاکستان کے تین حصے ہو جائیں گے۔