بھارتی مشہور پنجابی گلوکار اور کانگریسی رہنما سدھو موسے والا قتل

بھارتی ریپ اسٹار سدھو موسے والا قتل کیس کا پہلا ملزم گرفتار

نئی دہلی: بھارتی ریاست پنجاب میں معروف ریپ اسٹار سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا ہے۔ حکومت نے ایک دن قبل ہی ان کی سیکیورٹی واپس لی تھی۔

نوجوت سنگھ سدھو اب بطور کلرک کام کریں گے

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مانسہ ضلع میں پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں پہنچنے سے قبل ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں،حملہ آوروں کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

پشاور میں فائرنگ سے 2 سکھ تاجر قتل

مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے ریاست میں 424 افراد سے سرکاری سیکیورٹی واپس لی تھی جن میں سدھو موسے ولا بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ 2022 کے الیکشن سے قبل سدھو موسے والا نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور مانسہ ضلع سے کانگریس کے ٹکٹ پر ریاستی اسمبلی کا انتخاب لڑا تھا۔

بوڑھی عورت کو ’قتل‘ کرنے کے جرم میں بھیڑ کو تین سال قید کی سزا

سدھو موسے والا کو الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا نے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں