اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف لیک ہونے والی عمران خان سے متعلق مبینہ آڈیو ٹیپ پر بول پڑے۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو ٹیپ سے عمران خان کا دہرا معیار سامنے آ گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے جبکہ عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کیسز ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے، شیخ رشید احمد
شہباز شریف نے کہا کہ تمام کوششیں ناکام ہونے پر غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی تیار کی گئی۔