ن لیگ کا اہم اجلاس: آئی ایم ایف سے مذاکرات کو متاثر کرنیوالی قوتوں کیخلاف پلان پر مشاورت

ن لیگ کا اہم اجلاس: آئی ایم ایف سے مذاکرات کو متاثر کرنیوالی قوتوں کیخلاف پلان پر مشاورت

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کو متاثر کرنے والی قوتوں کے خلاف پلان پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں رہا تو معیشت متاثر ہو گی، وزیر داخلہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ن لیگ کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے شرکت کی۔

ذمہ دار ذرائع نے ن لیگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی بابت بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی بطور خاص ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ منعقدہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور آئینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پہلے انتخابی اصلاحات پھر الیکشن، آئی ایم ایف پروگرام کے آنے تک مشکلات ہونگی: زرداری

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے لانگ مارچ کی بابت بھی مشاورت کی گئی جب کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وہ لانگ مارچ پلان ترتیب دے کر اتحادی جماعتوں سے لازمی صلاح و مشورہ کریں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور وزیراعظم میاں شہباز شریف سے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کو متاثر کرنے والی قوتوں کے خلاف پلان پر بھی مشاورت کی گئی۔

آئی ایم ایف نے مشن بھیجنے سے انکار کردیا، ن لیگ میں ہوتا تو شہباز شریف کو الیکشن کرانیکا مشورہ دیتا: اسد عمر

ہم نیوز کو اہم اجلاس کی بابت ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف نے میاں شہباز شریف کو ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔


متعلقہ خبریں